لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) پنجاب نے کل14 جولائی بروز منگل دفتر وزیراعلی پنجاب 7۔کلب روڈ لاہورپر احتجاج کیلئے شرکاء کو ہدایات جاری کر دیں۔ ہدایات صوبائی صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزادچودھری نے جاری کیں۔ کورونا SOPs کا خیال رکھا جائے گا۔ تمام اساتذہ کرام فیس ماسک پہن کر آئیں گے اور احتجاج کے دوروان فیس ماسک پہن کر رکھیں گے ۔ خواتین اساتذہ نقاب کر کے شامل ہوں یا فیس ماسک پہن کر آئیں۔ تمام شرکاء چھترتیاں بھی ساتھ لائیں تاکہ دھوپ اور بارش دونوں سے بچا جاسکے ۔ پینے کے پانی کی چھوٹی بوتل اور چنے ہمراہ رکھیں مزید پانی اور دیگر انتظامات پیکٹ لاہو کے عہدادارن کریں گے ۔تمام شرکاء ہینڈ سینٹائز ساتھ رہیں گے ۔ تمام اضلاع کے ضلعی صدور آج لاہور پہنچنے کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کریں۔ مرکز کی طرف سے اساتذہ کی احتجاج میں شمولیت کا ٹارگٹ پورا کرنا تمام عہدادارن کی ذمہ داری ہے ۔