ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ 92 نیوز)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایات پر ماتحت عدالتوں میں سائلین اور ان کے وکلاکو دیوانی،کرایہ داری اور فیملی اپیلوں سے متعلق درپیش مسائل کے ازالے کے لئے ملک بھر میں 96 نئی سول ماڈل کورٹس قائم کردی گئی ہیں ،ماڈل کورٹس میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی ،ماڈل کورٹس ڈسٹرکٹ وایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں نئے ماڈل کور ٹس پندرہ جولائی سے باقاعدہ طور پر کیسز کی سماعت شروع کی جائیگی،روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی بھجوائی جائے گی ۔اس طرح نچلی سطح پر 110 مجسٹریٹ ماڈل کورٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔