اسلام آباد (این این آئی؍ 92 نیوز رپورٹ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 146 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی،ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب روپے کی لاگت آئے گی،یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا،علاقے کے لوگوں کو روزگار اور ترقی مل سکے گی۔