لاہور(کلچرل رپورٹر ) صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کی تاریخ پیدائش 6 جنوری کی ہے جس وجہ سے انکے مداح ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں ۔صدارتی ایوارڈیافتہ اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2016 میں ریلیز ہونے والی کامیڈین فلم ایکٹر ان لا سے شروع کیا اور اسکے بعد فلم پنجاب نہیں جاونگی ، لوڈویڈنگ اور چھلاوہ میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی ۔واضح رہے کہ مہوش حیات کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ہے ان کی والدہ رخسار حیات 1980 کی دہائی کے دوران ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ تھیں۔ جبکہ بھائی موسیقار اور ایک بڑی بہن افشین گلوکارہ ہیں۔