لاہور(سپیشل رپورٹر) غازی آباد محلہ حسین پورہ نزد مدنی مسجد میں دوبارہ منشیات فروشوں نے دھندہ شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ سکون رہنے کے بعد اب منشیات فروش کوڑے والی گلی اور ملحق گھروں کے اندر سے نشے کی پوڑیاں فروخت کر رہے ہیں۔ جس سے اہل محلہ سخت اذیت کا شکار ہیں۔ گھروں کے باہر نشے میں دھت نشئی پڑے رہتے ہیں ۔ اہل علاقہ نے تھانہ غازی آباد کے ایس ایچ او اور ایس پی کینٹ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ابھرتی ہوئی نوجوان نسل اس لعنت سے محفوظ ہو سکے۔