مکرمی!تبدیلی گلے میں لٹکانے والا تعویز نہیں جسے عمران خان ہمیں دیں یا ہمارے تمام تر محکموں کے دفاتر میں لٹکا دیں، جس سے پلک جھپکتے ہی ہمارے ملک کا نظام چار سو تبدیلی سے منور ہوجائے گا۔ من حیث القوم آج سے ہم اپنی تئیں میں تبدیلی لائیں اور ہر فردجھوٹ، فریب،بددیانتی، اقرباء پروری، رشوت خوری و ظلم کرنے سے باز آکر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا مصمم ارادہ کرے تو یقین جانیں ہمارا پورا نظام آج ہی سے خود بخود تبدیل ہونا شروع ہوجائیگا۔ (محمد زکریا نوکنڈی ،چاغی)