نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں 3 افراد کو مارنے والے ایک آدم خور شیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔یہ شیر مسلسل انسانوں پر حملے کر رہا تھا جس کے بعد بھارتی حکام نے اسے تادم مرگ پنجرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق یہ شیر 2018ء سے مویشیوں پر حملے کر کے اْنہیں ہلاک کر رہا تھا اور اس نے انسانی آبادیوں کے قریب شکار کو عادت بنا لیا تھا۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ شیر 2018ء میں ریاست مہاراشٹرا سے 500 کلومیٹر کا سفر کرکے ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بیتول آیا تھا جس کے بعد سے وہ علاقے میں سرگرم تھا۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے جنگلات میں موجود شیروں میں سے 70 فی صد بھارت میں پائے جاتے ہیں۔