لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا اور کوشش کریں گے کہ اس مومنٹم کو جاری رکھتے ہوئے زمبابوے کیخلاف بھی کامیابی حاصل کریں۔ ہرارے سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے لئے سیریز میں اچھا موقع ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کنڈیشنز اور ٹیم دونوں مختلف ہیں۔ زمبابوے ٹیم جب کھیلتی ہے تو ان پر کوئی پریشر نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم پر دباؤ ہوتا ہے ۔زمبابوے ٹیم ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہوتی ہے ۔