لاہور( شوبز ڈیسک )نامور اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ،میں نے اپنے کرئیر میں کم فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ایک انٹر ویو میں زارا شیخ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جو بھی پراجیکٹ کروں اس میں میرے لئے اس طرح کا کردار ہو جسے کرتے ہوئے چیلنج درپیش ہو۔انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے فلم انڈسٹری کی بحالی ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس نے اس میں دوبارہ تعطل پیدا کر دیا ہے ۔ آج کے دور میں ہم سب کو نمبر ون کون ہے یہ بحث ختم ہونی چاہیے بلکہ یہ سوچ بچار کرنی چاہیے کہ ہم نے فلم انڈسٹری کو کیسے عروج دینا ہے۔