لاہور (92 نیوزرپورٹ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ ہوم سیریز اب پاکستان میں ہی کھیلیں گے ، نیوٹرل وینیو پر کوئی سیریز نہیں ہوگی،انگلینڈ کے پاس دورہ پاکستان سے انکار کا کوئی جوازنہیں کیونکہ پاکستان میں اب کوئی سکیورٹی خدشات نہیں،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا انگلینڈ سمیت تمام ٹیموں کا پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے ،پاکستان محفوظ ملک ہے ، انگلینڈ کو ہمارے میدانوں میں آ کر کھیلنا ہوگا،چیئرمین پی سی بی نے کہا پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ہو چکی ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ ایم سی سی کی ٹیم بھی پاکستان آئی اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2022 ء کے آخر میں شیڈول ہے ۔