ماسکو( نما ئندہ خصوصی ) ماسکو میں مقیم پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نورحبیب شاہ نے ’’ نمائندہ92نیوز‘‘گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اورملک کی سلامتی کے لئے پاک فوج جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس کے بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ پوری پاکستان قوم کو متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور قائم رہے گا ۔انہوں نے مستونگ خود کش حملے کی شدید مذمت بھی کی ۔ صدرپی ٹی آئی روس