نیویارک( ویب ڈیسک) رواں ماہ لانچ ہونے والی کال آف ڈیوٹی موبائل ویڈیو گیم نے اب تک سامنے آئے تمام موبائل ویڈیو گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر کو سامنے آنے والے اس موبائل ویڈیو گیم کو ایک ہفتے میں 10 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔اس کے ساتھ ہی کال آف ڈیوٹی کو تاریخ کا سب سے مقبول گیم مانا جارہا ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ماریو کارٹ ٹؤور موبائل ویڈیو گیم کے پاس تھا جو رواں سال ستمبر میں لانچ کیا گیا۔ اس گیم کو لانچ کے ایک ہفتے میں 9 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔