لاہور (کلچرل رپورٹر ) گلوکارہ و اداکارہ میگھا نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی گھر کی چھت پر سفید جھنڈا لہرا دیا، کہتی ہیں کرونا وائرس کی جنگ میں جو لوگ اس وقت فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں جن میں داکٹرز، نرسز پیرا میڈیکل سٹاف ہیں ان کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم ان کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ دوسروں کو بچاتے بچاتے اس مرض سے محفوظ رہیں۔ میگھا نے کہا اللہ پاکستان کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور سب کی حفاظت فرمائے ۔