لاہور، کراچی(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ مداح مجھے پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔ ہر کسی کو پسند نہ پسند کا اختیار ہے لیکن اکثر اوقات لوگ اس حد تک پہنچ جاتے ہیں کہ گالیاں اور بد دعائیں دیتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اداکاری کے مقابلے میں میزبانی آسان ہوتی ہے ، اداکاری وہ اس لیے نہیں کررہی ہیں کیونکہ وہ مارننگ شومیزبان ہونے کے باعث اپنے بچوں اور گھر کو زیادہ وقت دے سکتی ہیں ،اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو۔ندا نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہیں، بھارتی آج بھی ہمارے ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اب وہ صرف اور صرف شوہر یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ وہ پروگرام کے ذریعے خواتین میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔