نیو یارک ( نیٹ نیوز ) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئی کتاب میں دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ صحافیوں کے مطابق ٹرمپ کو معلوم نہیں تھا کہ بھارت اور چین ہمسایہ ممالک ہیں۔ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کو کہا کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ چین بالکل آپ کی سرحد پر ہے ۔ ولادیمیر پوٹن سے ملنے کے بعد وہ خود کو روسی امور کا ماہر سمجھنے لگے ۔ صحافیوں فلپ ریوکر اور کارل لیوننگ نے اپنی کتاب "آویری اسٹیبل جینئس" میں ڈونلڈ ٹرمپ کے رویہ سے متعلق معلومات بھی منظر عام پر لائی ہیں ۔ صحافیوں نے مزید انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ سے نابلد ہیں اور ہوم لینڈ سکیو رٹی کی خاتون سیکرٹری کا مذاق اڑاتے رہے ۔ کتاب میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پرل ہاربر کے سفر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چیف آف سٹاف سے پوچھا کہ یہ سفر کہاں کا ہے ، یہاں کیا ہواتھا؟، ٹرمپ کا سوال سن کر چیف آف سٹاف کچھ لمحوں کے لئے حیران ہوا۔