اسلام آباد (وقائع نگار،92 نیوز رپورٹ ) حکومت نے پٹرولیم منصو عات کی قیمتوں میں 5.92 تک لٹر کا اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت 5 روپے فی لٹر بڑھائی گئی۔ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کردیا ، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا۔ واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے ۔قیمتوں میں اضافے کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120روپے 4پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92روپے 26پیسے ۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 90روپے 69پیسے ہو گئی ہے ۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔