لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی حرکت قرار دے دیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ ماہرہ خان کے رقص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں رقص کر رہی ہیں۔ماہرہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری بھی اپنی کوئی زندگی ہے ، کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم اپنے دوستوں کی تقریبات میں بھی شریک ہوں؟‘مائرہ خان نے کہا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنا اخلاقیات کے منافی ہے ، اداکارہ نے کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کی تقریب تھی لیکن اس میں میرے رقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا جو قابل مذمت ہے ۔