نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مطالبات پورے نہ ہونے پر پچاس ہزار کسان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آل انڈیا کسان سبھا کے تحت ریاست بھر کے 50 ہزار کسانوں کا قافلہ ناسک سے ممبئی کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ جن کا مطالبہ ہے کہ ان کے قرضوں میں کمی کی جائے ،انہیں آ بپا شی کی سہولتیں اور پنشن فراہم کی جائے ۔مہاراشٹر حکومت کسانوں کے مطالبات اب تک پورے نہیں کرسکی ہے ، ناسک سے نکلنے والا قافلہ 27 فروری کو ممبئی پہنچے گا۔