لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے مشہور بالی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ہیرا منڈی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔منشا پاشا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس کے بارے میں کہا کہ بھارت ماضی قریب میں لاہور کی بدنام ہیرا منڈی پر فلم بنارہا ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں افسانوی کہانیاں سینسر ہوتی ہیں اور جہاں ہر کوئی قابل قبول افسانے کیا ہے کیا نہیں سے متعلق بحث کرتا ہے تو دوسروں کو بیشتر مواقع حاصل ہوجاتے ہیں۔جس پر افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی بھارت مخالف فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔