مکرمی !حکومتیں اور پولیس سربراہان اکثر تھانہ کلچر کی تبدیلی پر بات کرتے ہیں لیکن تھانہ کلچر تبدیل نہ ہوسکا ۔ انصاف کی فراہمی کے معاملے میں اعلیٰ عدلیہ نے پچھلے برسوں کے دوران اپنے فیصلوں اور اقدامات سے جہاں اپنے آزاد ہونے کے تاثر کو تقویت دی ، وہاں نظام انصاف کو بہتر بنانے کے لیے ایسی تدابیر بھی کیں جن سے وطن عزیز میں جلد اور سستے انصاف کے خواب تعبیر آشنا محسوس ہورہے ہیں۔ حکومت جدید طریقوں سے آگاہی دے کر ان میں شائستگی اور خوف خدا پیدا کر کے محکمہ پولیس کی کارگرگی کو بہتر بناسکتی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی پنجاب سے گزارش ہے کہ تفتیشی سسٹم کے اندر بھی اصلاحات لائی جائیں اور تفتیشی اہلکاروں کے ذہن میں یہ بات راسخ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ مخصوص یا بااثر افراد کی خواہشات پر چلنے کی بجائے ملکی مفادات اور اپنے اپیشے کے دیانتدارانہ تقاضوں کے پابندہوں اورہر صورت ان تقاضوں کو پورا کریں۔ تفتیشی افسر اگر مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کریں تو انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہوسکتا ہے تفتیشی افسر کی تفتیش پر مقدمات کا فیصلہ کیا جاتا ہے تفتیشی افسر ہی کسی فریق کو بے گناہ اور گناہ گار کرسکتا ہے۔ (مجتبیٰ نصیر سرگودھا)