کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر پاکستان کے چیف کمشنر فلپو گرانڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 41 سال سے لاکھوں کی تعداد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا، معاشی و معاشرتی سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہ گزشتہ روز کوئٹہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اکیلا نہیں پوری دنیا اس کے ساتھ ہے ، جلد تمام مشکلات پر قابو پالیا جائے گا، پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ، غیرمستحکم افغانستان پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کیلئے بڑا خطرہ ہے ،مکمل امن نہ ہونے کے باعث افغان مہاجرین واپس جانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے رہیں گے ۔