لاہور( پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ ملک گیر شجر کاری کا پروگرام پلانٹ فار پاکستان عمران خان کا انقلابی اقدام ہے جبکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت، جبکہ ایل او سی کے اندر ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے پاس ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے ۔