کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بری اداکارہ کہنے کی وضاحت کی ہے ، ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ تکنیکی طور پر کوئی چیزوں کو نہیں دیکھتا تو جب میں تکنیکی طور پر بات کرتاہوں تو لوگوں کو برا لگ جاتا ہے ۔ ماہرہ خان کی اداکاری کے بارے میں بھی میں نے تکنیکی طور پر بات کی تھی اور لوگوں کو برا لگ گیا۔ حالانکہ میں ماہرہ خان سے کبھی نہیں ملا، بس اتنا معلوم ہے کہ وہ کراچی میں رہتی ہیں، مجھ سے جب ان کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہا ماہرہ خان سٹار ہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ، ہاں ماڈل اچھی ہیں۔ ماڈلز ہمیشہ اپنی خوبصورتی کو لے کر فکرمند رہتے ہیں کیونکہ اچھا نظر آنا ان کے کام کا حصہ ہوتا ہے ، ماڈلز پروڈکٹس کی نمائندگی کرتی ہیں اور وہ کوئی کردار ادا نہیں کرتیں ماڈلز سیلز مین اورسیلز وومن ہوتے ہیں، فردوس جمال نے کہا ماہرہ خان کا بیک گراؤنڈ ماڈلنگ کا ہے ، اس پر انہیں بری اداکارہ کہا۔ ماڈلز ہمیشہ لائٹننگ، میک اپ اور اپنے بالوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں جب کہ اداکاروں کو ان چیزوں کی پریشانی نہیں ہوتی۔ اداکاری کا مطلب ہے خود کی نفی کرنا جب کہ ماڈلنگ کا مطلب ہے خود کو اچھا بنا کر پیش کرنا۔