لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر سٹائلسٹ ظہیر بابر نے زندگی کے نئے سفر کا اغاز کردیا ہے ۔ ظہیر بابر کی شادی گزشتہ رات انجام پائی جس میں فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر احتشام الدین، اذان سمیع خان،مانی،حرا، ہانیہ عامر اور ماہرہ خان سمیت بہت سے دیگر افراد شامل ہیں۔ظہیر بابر نے ان کی زیادہ تر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’اج میرے یار کی شادی ہے ‘۔اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر فنکاروں نے رقص پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔