لاہور(کلچرل رپورٹر)ماہرہ خان اوربلال اشرف کی نئی فلم ’سپر سٹار‘ کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے ۔ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک منفرد انداز کے ساتھ اداکار بلال اشرف کے ساتھ موجود ہیں۔ ماہرہ نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ فلم ’سپر سٹار‘ میں ’نوری‘ جبکہ بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ بلال اشرف نے بھی ماہرہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ماہرہ خان ’ڈک فیس‘ بنائے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی بلال نے کرداروں کے نام بھی بتائے ۔واضح رہے کہ معروف ہدایتکارہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں محمد احتشام الدین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔