دبئی (92 نیوزرپورٹ) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو سپر سٹار قرار دے دیا،دبئی میں 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ شاندار رہا، انہوں نے کہا ساری رات بیٹھ کر اپنے وزیراعظم کی تقریر سنی تھی ،وہ جب بولتے ہیں تو دل میں امید کی کرن جاگتی ہے ، خواہش ہے ہماری فلم کو امریکہ میں عمران خان کے جلسے جتنا کراؤڈ ملے ،کپتان نے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی اپنا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ،وزیر اعظم کے ہمراہ وزرا کا لاؤ لشکر بھی نہ گیا حتیٰ کہ خاتون اول بھی وزیر اعظم کے ہمراہ نہ تھیں، انہوں نے صرف ساٹھ ہزار ڈالر میں امریکہ کا دورہ مکمل کرکے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی۔