ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے غیر ملکی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرکٹرز کولیکچرز کے ذریعے نارمل زندگی کی طرف واپس لایا جائے گا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے و الے مساجد پر حملوں میں بال بال بچی تھی ، واقعہ کے بعد ٹیسٹ سیریز منسوخ کرکے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 24 گھنٹوں کے اند ر اندر وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کی وجہ سے کھلاڑی اس وقت سے خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں اورذہنی طور پر پر سکون نہیں۔