اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ2022ء میں پاکستان کی برآمدات مارچ2021ئکے 2.365 ارب ڈالر کے مقابلے میں 17.3 فیصد بڑھ کر 2.773 ارب ڈالر ہو گئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جولائی تا مارچ 2022ء میں ہماری برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 23.332 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا مارچ 2021ء میں برآمدات 18.688 ارب ڈالر تھیں،یہ 4.644 ارب ڈالر کا اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری برآمدات ہمارے اہداف کے مطابق ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے سالانہ ہدف کو حاصل کرلیں گے ، پی بی ایس کی طرف سے حتمی شکل دینے پر درآمدی اعداد و شمار کا اشتراک کیا جائے گا،ہم اپنے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں مشکل حالات میں بھی برآمدات میں اضافہ برقرار رکھنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔