لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے احسن خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کر چکی ہوں اور خواہش ہے کہ ان کے ساتھ دوبارہ بڑی سکرین پر نظر آئوں۔ احسن خان ایک سنجیدہ انسان ہے اور ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کا اخلاق بہت اچھا ہے جس سے دوسروں کا دل جیت لیتے ہیں ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ احسن خان کو اداکاری کے ساتھ بطور میزبان بھی مہارت حاصل ہے اور میں ان کی بڑی مداح ہوں اور خواہش ہے کہ دوبارہ احسن خان کے مدمقابل کردار ادا کروں ۔