لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں پاکستان کا بین الاقوامی دنیا میں تشخص بہتر ہوا ہے ، یہ رپورٹ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نہیں یہ ایک تاثر ہے ، یہ 13 مختلف فورمز کی رپورٹ ہے ، پلاسٹک شاپر بیگز کو ختم کرنے کیلئے ہم نے ایسے شاپر استعمال کئے جو آلودگی نہیں پھیلاتے ہیں۔ امید ہے پنجاب اورکے پی کے میں بھی ڈی کمپوزایبل بیگ لائیں گے ۔ ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ تکنیکی رپورٹ ہے ،یہ کوئی سیاسی رپورٹ نہیں جو کسی سیاسی لوگوں نے بنائی ہو ، یہ ا یک ا سسمنٹ ہے سروے نہیں ہے ، کچھ چیزیں بن رہی ہیں رزلٹ جلد سامنے آجائے گا ، کوئی پارٹی حکمت عملی وقت سے پہلے نہیں بتاتی، ماہر قانون راجہ عامرعباس نے کہا ایسی رپورٹوں میں مختلف شعبوں کو دیکھاجاتا ہے ، عمران خان کبھی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی سیٹ کو کسی اتحادی جماعت کو نہیں دینگے ، تھوڑے بہت اختیارات کی منتقلی ادھرادھرہوسکتی ہے کیونکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی بقا اس وقت ہوگی جب وزارت اعلی ان کے پاس ہوگی۔ سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،اس کا بہت بڑا تکنیکی پہلو ہے ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ عالمی اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے ایم ڈی عادل گیلانی نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ 13 مختلف سروے ہیں جن میں ورلڈ بینک ، عالمی اقتصادی فورم ، اے ڈی پی سمیت دیگر ادارے ہیں ، اس کے اعداد و شمار ٹرانسپیرنسی نے نہیں دئیے ۔