لاہور(شوبز ڈیسک) ناز تھیٹر میں ماریہ مسکراہٹ کی دھواں دھار پرفارمنس، تفصیلات کے مطابق لکشمی چوک لاہور پر واقع ناز تھیٹر میں نیا ڈرامہ ’’ویلکم ماریہ ‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس میں ملتانی اداکارہ ماریہ مسکراہٹ مرکزی کردار کر رہی ہے ،ماریہ مسکراہٹ کی دھواں دھار پرفارمنس نے ایک بار پھر ناز تھیٹر کی رونقیں بحال کر دی ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناز تھیٹر کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔ جاری ڈرامہ کے سب شو ہائوس فل جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری نئی ڈانس آئٹم شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں جس پر شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔