رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان اور جمہوریت کا استحکام سب سے اہم ہے ،عوام کے مسلم لیگ(ن) کو دئیے گئے ووٹوں کا نتیجہ تحریک انصاف کے حق میں کیسے آیا ہے ،یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہ گئی ،ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا آئینی حق محفوظ رکھتے ہیں ،عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودے بازی نہیں ہوگی ،مسلم لیگ (ن) میں سیاسی آنکھ کھولی ہے ،جینا مرنا مسلم لیگ(ن) اور قائدین میاں نوازشریف ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں تقریباً سبھی حکمرانوں سے کچھ نہ کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں کہ آج تک کالا باغ ڈیم نہیں بن سکا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کھلا میدان نہیں دیں گے ،ن لیگ ترقی کا مشن اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رکھے گی۔