مکرمی !دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جن کی تعداد درجنوں سے بڑھ کر سینکڑوں اور اب ہزار کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔سندھ میں اس وباء سے لڑنے کیلئے کراچی میں سب سے بڑا سرکاری سینٹر ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں قائم کیا گیا اور سکھر حیدرآبادسمیت ملک کے مختلف مقامات پر قرنطینہ سینٹر قائم کردئیے گئے تھے ڈاؤ میڈیکل یونیوورسٹی کے ڈاکٹر پرویز آرائیں کے مطابق ابتدائی دنوں میں ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل اسٹاف نے دن رات اپنی صحت ، آرام اور جانوں کی پرواہ کئے حفاظتی سامان کے بغیر صرف 5روپے والے ماسک کے ساتھ کورونا کے خلاف اس جہادکو فرنٹ فٹ پر لڑنا شروع کیا۔ ہر پاکستانی پر یہ فرض ہے کہ وہ کرونا جیسی ہولناک وباء پر قابو پانے کیلئے لڑی جانے والی جنگ میں محکمہ صحت کی جانب سے بتائی گئی حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کریں اور اپنے مسیحاؤں کے دستے بازو بن کر ان سے تعاون کریں اور مدد گار بنیں اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھ کر اس جنگ میں اپنا حصہ ڈالیںتاکہ ہم باہم مل کر کورونا جیسے خطرناک دشمن کوشکست دے سکیں۔ (امتیاز علی آرائیں)