واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ماسکس سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ ماسک پہن کر لون رینجر کی طرح لگتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لئے چہرے کو ڈھانپنا لازمی قرار نہیں دینا چاہئے ۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر اندازہ لگایا کہ انفیکشن اچانک غائب ہو جائے گا۔اس سے قبل ٹرمپ ماسک کی مخالفت کر چکے ہیں۔