لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی ہیلتھ ایمرجنسی ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ ماسک پہننا ضروری ہے ، جب کوئی باہر نکلے تو ماسک پہنیں، اگر ایک گھر میں بھی زیادہ لوگ ہیں تو انہیں ماسک پہننے چاہئیں ۔92 نیوز کے پروگرام 92ایٹ8میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں جو لوگ صدر اور سیکرٹری ہیں ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ماسک کی پابندی پر عملدرآمد کروائیں۔اگر کسی کو بیماری کی علامات نظر آرہی ہیں تو ٹیسٹ کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے خود کوعلیحدہ کریں اور اپنے خاندان کو بچائیں۔ہمارے ملک میں پرائیویٹ لیبارٹرز ٹیسٹوں کی بہت زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں ۔پرائیویٹ ہسپتال ایمرجنسی میں لوگوں کو لوٹنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ وی سی خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید کورونا وائرس کا کوئی علاج اور ویکسین نہیں ہے ۔حکومت کے پاس اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہتھیار صرف لاک ڈائون تھا۔انہوں نے لاک ڈائون بالکل ٹھیک وقت پر کیا۔پہلے مہینے یہ لاک ڈائون بڑا کامیاب رہا۔ ممبر پی آئی ایم اے کورونا ٹاسک فورس عبد اللہ متقی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام لاک ڈائون کرنا تھااور اسے کامیاب بنانا تھا مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا۔ڈبلیو ایچ او نے جو حال ہی میں تجویز دی ہے کہ دوہفتے کا لاک ڈائون کریں ۔ سیکرٹری جنرل پی ایم اے لاہور ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا ہے کہ حکومت سے غلطیاں ہوئی ہیں۔وزیر صحت یاسمین راشد نے جو چیزیں بتائی ہیں، صورتحال اس سے زیادہ خراب ہے ۔ہیلتھ سسٹم اس وقت چوک ہوچکا ہے ۔اس وقت حکومت کے انتظامات ناقص اور نا قابل عمل بھی ہیں اور ناقابل فہم بھی ہیں۔