ماسکو (نیٹ نیوز) دنیا کے پہلے خلا باز الیکسی لیونوف جنہوں نے 1965 میں خلا میں واک کی تھی ماسکو میں انتقال کر گئے ،ان کی عمر 85برس تھی ۔وہ کا فی عرصے سے بیمار تھے ۔روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے بیان میں ان کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پر بڑا دکھ ہوا ہے ،انہیں ملک میں ہیرو کا درجہ دیا گیا تھا ،وہ خلا میں پہنچنے والے پہلے خلا باز یوری گاگرین کے قریبی دوست تھے ۔