ماسکو( آن لائن ) روسی اسلحہ ساز کمپنی الماز اینٹے نے فضاء میں اْڑنے والی’’ کلاشنکوف اے کے 47 ‘‘ جیسی ساخت رکھنے والے ڈرون کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق فروری 2018 میں پہلی بار روس کے خفیہ ادارے کے ایک افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ایک ایسا جاسوسی ڈرون تیار کیا جا رہا ہے جس کی شکل ہوبہو معروف روسی کلاشنکوف اے کے 47 کی طرح ہے اور جو فضا میں اڑتی ہوئی کلاشنکوف لگتی ہے ۔روسی کمپنی الماز اینٹے نے ڈرون اے کے 47 کی تصاویر جاری کردی ہیں، طیارے کی طرح اڑتے ہوئے یہ ڈرون اے کے 47 لگتے ہیں۔ یہ ڈرون طیارے پروں سے مستثنیٰ ہوں گے لیکن فضا میں توازن برقرار رکھنے کے لیے دو بلب نصب کیے جائیں گے ۔