ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں میرا جتنا بڑا گھر ہوا کرتا تھا آج اس سے بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے ۔نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ممبئی میں اپنا ایک بنگلہ تیار کروایا تھا، نوازالدین نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لیے جدوجہد کی ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ’’آج جتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے ، اتنا میرا گھر ہوا کرتا تھا‘‘ جب میں ممبئی آیا تو میں ایک چھوٹی جگہ پر رہ رہا تھا۔ وہ کمرہ اِتنا چھوٹا تھا کے اگر دروازہ کھولو تو پیروں میں لگتا تھا، کیونکہ ہم چار افراد اپنے اپنے بستر فرش پر بچھاتے تھے اور وہیں سو جاتے تھے ۔نواز الدین نے کہا کہ آج والد کے نام سے منسوب ’’ نواب ‘‘ نامی بنگلے کا مالک ہوں ۔