کراچی (کلچرل رپورٹر)ماسٹر غلام حیدر نے ہندوستان اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں میوزک سے تہلکہ مچایااور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمداحمد شا ہ نے آڈیٹوریمII میں منعقدہ ماسٹر غلام حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر غلام حیدر نے اپنے فنی خدمات سے یہ ثابت کیا کہ وہ نہایت ہی محنتی انسان تھے جس کی وجہ سے ان کی خدمات پر انہیں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔امجد حسین شاہ نے کہاکہ ماسٹر غلام حیدر نے برصغیر کی تین سب سے بڑی موسیقاروں کو متعارف کروایا جن میں ملکہ ترنم نورجہاں، لتا منگیشکر اور شمشاد بیگم شامل ہیں ۔ اس موقع پرترنم ناز ،ظفر رامے ، عمران جاوید اور دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔جس سے شائقین کی بڑی تعداد بھی لطف اندوزہوئے ۔اس موقع پراراکین گورننگ باڈی ڈاکٹر ہماء میر ، کاشف گرامی ، سید سعادت جعفری اور ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ندیم ظفر بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پہ پرویز حیدر نے صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ نظامت کے فرائض نعمان خان نے سر انجام دیئے ۔