لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماڈل ٹاؤن کلب نے 16ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اپالو کلب کو3وکٹوں سے ہرا کر جیت لیا۔ماڈل ٹاؤن کلب کو یہ اعزاز آٹھویں مرتبہ حاصل ہوا ہے ۔کرکٹ سنٹر گراؤنڈ پر کھیلے گیٗ اس سنسنی خیز فائنل میں اپالو کلب نے پہلے کھیلتے ہویٗ مقررہ40اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنائے ۔ماڈل ٹاؤن کلب نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر7وکٹوں کے نقصان پر310رنز بنا کر حاصل کر لیا۔