لاہور(سپیشل رپورٹر) اسلام پورہ ماڈل قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، نجی کمپنی را ئیڈر کا ر میں آمنہ نامی ماڈل کو اسکے دبئی میں مقیم دوست نے شوٹر کے ذریعے قتل کرایا۔پولیس ذرائع کے مطابق آمنہ نامی ماڈل کی دبئی میں فیضی نامی شخص سے دوستی تھی جبکہ آمنہ کی پاکستان میں دوستیوں پر فیضی ناراض تھا جس پر فیضی کی دبئی سے آمنہ سے فون پر تلخ کلامی بھی ہوئی اور فیضی نے لاہور میں ٹاپ ٹین میں شامل اپنے دوست کے ذریعے آمنہ کو ٹارگٹ کیا۔مقتولہ کے والد نے تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم پورٹل پر شکایت درج کی تھی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔