آکسفورڈ(ویب ڈیسک ) ہمالیائی خطوں میں ایک خوش رنگ فنگس سینکڑوں برس سے طبی مقاصد کیلئے استعمال ہورہی ہے اور اب اس سے کیمو تھراپی کی ایک نئی دوا کشید کی گئی ہے جو روایتی ادویہ سے 40 گنا زائد مؤثر اور طاقتور ہوسکتی ہے ۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ا س فنگس سے ایک مرکب کشید کیا ہے جسے کورڈائی سیپن کا نام دیا گیا ہے ۔مرکب میں بعض کیمیکل شامل کرکے اسے مضبوط بنایا جاتا ہے اس طرح کیمیکل سیدھا کینسر کے خلیات پر حملہ آور ہوتا ہے ۔