لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں جوئے کے الزام میں عدالت پیشی کے لئے لائے گئے 20ملزمان بے ہوش ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے شدید گرمی اور حبس کے باجود 70ملزموں کوایک ہی گاڑی میں عدالت پیش کیاگیا،تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزموں کوجوئے کے الزام میں گرفتارکیاتھا، پولیس نے ملزموں کو جانوروں کی طرح پیش کیا جس سے 20ملزم بے ہوش ہوگئے ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ملزموں کو طبی امداد فراہم کی، بعض ملزموں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔