لاہور(ویب ڈیسک)شیر کی خالہ بلی کی چالاکی قصے تو آپ نے سنیں ہی ہونگے لیکن جناب چین کی بلی تو بڑی سیانی نکلی جو مالکن سے آنکھ بچا کر فرار ہونے کا راستہ بھی خوب جانتی ہے ۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس سیانی بلی کو ہی دیکھ لیں جس نے مالکن کی بے خبری پر موقع سے فائدہ اُٹھانے کی ٹھانی اور بہت آرام سے پنجرے کا دروازہ کھولا اور ادھر اُدھر جھانکنے لگی جیسے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہو۔یوں دروازہ کھولتی بلی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور بی مانو کے سیانے پن کو خوب سراہ رہے ہیں۔