دبئی( نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک کی مدد سے انوکھی چوری پکڑی گئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی خادمہ اس کے کمرے سے تسلسل کے ساتھ چوری کر رہی تھی جس کا انکشاف اسے اس وقت ہوا جب اس نے اپنا نقش ونگار والا فیس ماسک اُس کے کمرے میں دیکھا۔ خاتون کے مطابق میں نے خادمہ کے کمرے کی تلاشی لی۔ تو میرے موبائل، آئی پیڈ، کچھ جیولریز ، قیمتی چشمے اور دیگر چیزیں بھی اس کے کمرے سے ملیں۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر خادمہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔