پشاور(92نیوز) شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کے جرگہ نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود اور گورنر شاہ فرمان سے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری اور سول حکام بھی موجود تھے ۔شمالی وزیرستان کے جرگہ نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور گورنر شاہ فرمان کو آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جرگہ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی عوام کی مشکلات اور مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، چند شر پسند عناصر پشتونوں کے نام پر سیاست کرکے علاقے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔