مدینہ منورہ(این این آئی) مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے امام و خطیب شیخ صالح المغامسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ایک رواج چلا ہوا ہے کہ میزبان مہمان کو کھانا کھانے پر مجبور کرنے کیلئے یہ کہہ دیتا ہے کہ اگر آپ نے کھانا نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق ہوجائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق المغامسی نے کہاکہ اگر طلاق کی قسم کھانے والے نے طلاق کی نیت سے نہ کی اور مہمان نے کھانا نہ کھایا ہو تو طلاق نہیں ہوگی۔