راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے مطالبہ کیا ہے کہ جیمز اینڈ سٹون کی ترقی کے لئے کاروباری برادری کے مطالبے کو فوری پورا کیاجائے ، پاکستان جیمز کے ذخائر سے مالا مال ملک ہے ،مائننگ کٹنگ اور ڈیزائنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہے ،ر سی سی آئی دوسر جیمز اینڈ جیولری ایکسپو 2019 23 سے 25 اگست تک اسلام آباد کے مقامی ہو ٹک میں منعقد کر ے گی ،نما ئش میں 70 سے زائد اسٹالز لگا ئے جائیں گے ۔ شاہد سلیم ملک نے ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جیمز اینڈ سٹون کی ترقی کے لئے کاروباری برادری کے مطالبے کو فوری پورا کیاجائے ۔مسلم شاہد سلیم نے کہاکہ حکومت اس صنعت کی بہتری کیلئے جدید مشینری کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرے ۔