اسلام آباد( شوبز ڈیسک )اداکارہ ماورا حسین نے عروہ حسین کی چوڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کر دیا جبکہ بہن کے جوتے بھی پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عروہ کے فیصلوں کی نقل بھی کرتی ہیں۔ جو عروہ کرتی ہیں ٹھیک پانچ چھ ماہ کے بعد ان کا بھی ویسا ہی کرنے کو دل کرتا ہے جیسا کہ عروہ نے ڈرامہ اڈاری کیا اور پھر میں نے ڈرامہ سمی کرنے کا فیصلہ کیا۔