لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارا و ماڈل ماورہ حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک سیلفی شیئر کی گئی جس میں انہوں نے خود کو ’ لَو ایٹ فَرسٹ سائٹ‘ قرار دے دیا ہے ماورہ حسین کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ مرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ماروا نے اپنی پوسٹ پر ایک کیپشن بھی دیا جس میں انہوں نے خود سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لَو ایٹ فرسٹ سائٹ،‘ ساتھ میں ماورا کی جانب سے دل کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے ۔